کراچی: ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک


کراچی: ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شہرقائد میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات ہوچکے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کے علاوہ لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا۔

25 نومبر 2016 میں کیماڑی کے آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ میں تین افرادجاں بحق ہوئے 24 جون 2016 میں گلبائی میں ٹائر فیکٹری میں آگ لگی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کروڑں کا نقصان ضرور ہوا۔

دو دسمبر 2016 کو کراچی میں رات گئے کپڑے اور پلاسٹک کی فیکٹریوں میں آگ لگی جس میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں 11 ستمبر دو ہزار بارہ میں لگی جس میں 265 افراد لقمہ اجل بنے۔

9 جنوری 2009ء کو نارتھ کراچی کے سیکٹر فائیو ایل میں واقع خالی پلاٹ میں قائم جھگیوں میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس میں بائیس بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے ۔ اٹھارہ فروری 2007ء کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی عمارت میں پیش آیا جس پر 19 گھنٹے بعد قابو پایا گیا ۔آتشزدگی کے واقعے میں صرف قیمتی ریکارڈ جلا۔

2016 میں بھی کئی آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے جس میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا، آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر واقع کچن میں لگی، جس نے آہستہ آہستہ ہوٹل کی 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد محصور ہوگئے۔

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچے، جس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود سمیت ٹیم کے کھلاڑی  ہوٹل  میں مقیم تھے، ‏کرکٹر یاسین مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، پیر میں فریکچر، ‏کرکٹر کرامت علی کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں، سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق  افرادکی شناخت ڈاکٹرموہن لعل، ڈاکٹر شیرخواجہ، ڈاکٹر رحیم سولنگی، وقاص، حامد، محمدحسین ، ہوٹل انتظامیہ کے الیاس بابر کےنام سےہوئی۔ ‏سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال سرد خانےمیں11 لاشیں موجود ہیں

شہر میں جاری قائداعظم ٹرافی کے میچز میں حصہ لینے والے اندرون ملک کے چند کرکٹرز آگ سے متاثرہ نجی ہوٹل میں مقیم تھے۔

فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرزا نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ان کے ٹانگ میں فریکچر ہوا۔

نجی ہوٹل میں آگ سے کرکٹرز بھی متاثر ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرتضیٰ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جس سے ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ دیگر کرکٹرز محفوظ رہے۔

کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کے میچز میں حصہ لینے والے اندرون ملک کے چند کرکٹرز آگ سے متاثرہ نجی ہوٹل میں مقیم تھے۔فرسٹ کلاس کرکٹر یاسین مرزا نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ان کے ٹانگ میں فریکچر ہوا۔

صہیب مقصود، عمر یامین، شاہ زیب اور دیگر کرکٹرز ہوٹل سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہوٹل میں قیام کرنے والے کرکٹرز آج قائداعظم ٹرافی کے ہونے والے میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری