متحدہ عرب امارات کی کمپنی اسرائیل کے لئے بحری جنگی جہاز تیار کررہی ہے


متحدہ عرب امارات کی کمپنی اسرائیل کے لئے بحری جنگی جہاز تیار کررہی ہے

روزنامہ یدیعوت آحار انوت نے انکشاف کیا ہےکہ متحدہ عرب امارت اور لبنان کی دو کمپنیاں اسرائیل کے لئے بحری جنگی جہاز تعمیر کررہی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے یدیعوت آحار انوت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ابوظہبی کی ایک بڑی کمپنی نے اسرائیل کے لئے بحری جنگی کشتیاں بنانے کی ذمہ داری لے لی ہے۔

اس روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے اسرائیل کے ساتھ گزشتہ سال  4 میزائل داغنے والی کشتیاں بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، اب یہ کشتیاں ابوظہبی اور لبنان کی دو کمپنیوں کے تعاون سے بنائی جارہی ہیں۔

اسرائیلی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کشتیاں بنانے کا معاہدہ جرمن کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری