لشکرجھنگوی العالمی نے کراچی اور لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کی زمہ داری قبول کر لی

خبر کا کوڈ: 1259680 خدمت: پاکستان
لشکر جهنگوی

کراچی میں ہفتہ کے روز تکفیری لشکرجھنگوی العالمی کے خصوصی دستے عافیہ صدیقی بریگیڈ نے پی آئی بی کالونی کے نزدیک پرانی سبزی منڈی میں پولیس چوکی پر فائرنگ و دستی بم سے حملہ کیا جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں ہفتہ کے روز تکفیری لشکرجھنگوی العالمی کے خصوصی دستے عافیہ صدیقی بریگیڈ نے پی آئی بی کالونی کے نزدیک پرانی سبزی منڈی میں پولیس چوکی پر فائرنگ و دستی بم سے حملہ کیا  جس کی زمہ داری  قبول کرتے ہیں

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان تکفیری گروہ لشکرجھنگوی العالمی علی بن سفیان نے مزید کہا ہے کہ لشکرجھنگوی العالمی پنجاب کے خصوصی دستے ریاض بسرا بریگیڈ نے لاہور کے علاقے برکی گجر چوک کے قریب فائرنگ کرکے اسد رضا نامی شیعہ کو شہید کردیا جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ تکفیری گروہ نے کسی بھی خون ناحق کی ذمہ داری قبول کی ہو لیکن ریاست اور ریاستی مشینری ہمیشہ ان تکفیری گروہوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

شیعہ مقتدر حلقوں میں اسی ریاستی رویہ کے طفیل یہ سوچ تقویت اختیار کر چکی ہے کہ ریاست ان تکفیری گروہوں کی پشت پناہی کر رہی ہے جو کہ انتہائی خطرناک اور نقصان دہ امر ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری