جامعۃ النجف سکردو میں عظیم الشان اردو نعتیہ مشاعرے کی تصویری جھلکیاں


جامعۃ النجف سکردو میں عظیم الشان اردو نعتیہ مشاعرے کی تصویری جھلکیاں

النجف سکردو میں ایک عظیم الشان اردو نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں بلتستان کے نامور شعراء نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، النجف سکردو میں ایک عظیم الشان اردو نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں بلتستان کے نامور شعراء نے شرکت کی ۔ اس محفل میں جن شعراء نے  بارگاہ رسالت میں ہدیہ ہائے نعت پیش کیے ان کے نام یہ ہیں:

جناب علامہ شیخ محمد علی توحیدی، جناب شیخ احمد علی نوری، جناب پروفیسر حشمت کمال الہامی، جناب سید امجد علی زیدی، جناب غلام مہدی شاہد، جناب ذیشان مہدی، جناب حسن دانش، جناب محمد افضل روش، جناب غلام رسول تمنا، جناب عاشق حسین عاشق، جناب حمایت نذیر۔

اس مشاعرے میں باذوق سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس باسعادت محفل کی نظامت جناب پروفیسر حشمت کمال الہامی نے کی جبکہ صدارت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے علامہ شیخ محمد علی توحیدی۔ جناب شیخ احمد علی نوری نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئے۔

تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری