انڈونیشیا میں زلزلہ، 52 افراد ہلاک


انڈونیشیا میں زلزلہ، 52 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلے کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلے کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں گرگئیں، جس کے ملبے تلے دب کر 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز صوبہ آچے کے شمال میں واقع قصبہ ریولیوٹ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ گھبرا کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیوفزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ضلع پیدی جایا کے چیف ایوب عباس نے بتایا کہ صرف اس ایک ضلع میں ہی 52 ہلاکتیں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں جبکہ 40 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

عباس کا مزید کہنا تھا کہ عمارتوں کے بھاری ملبے کو ہٹانے اور ایمرجنسی سپلائی فراہم کرنے کے لیے آلات اور مشینری کی ضرورت ہے۔

زلزلے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں ضلع پیدی جایا پہنچ گئیں اور عمارتوں کے ملبے تلے موجود لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری