جاپانی تجار کی محمد جواد ظریف سے ملاقات


جاپانی تجار کی محمد جواد ظریف سے ملاقات

جاپان کے بین الاقوامی تجارت کی تنظیم کے چیئرمین نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے بین الاقوامی تجارت کی تنظیم کے چیئرمین ''جیٹرو'' نے  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ جاپان اور ایران کے درمیان تجارت کی فروغ کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں اب ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں ہٹنے کے بعد تجارت کے فروغ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

جیٹرو کا کہنا تھا جاپان ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی حمایت کرتا ہے اور اس وقت ایران میں جاپان کی کئی کمپنیاں کام کررہی ہیں جاپان ان کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

محمدجواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کو امید ہے کہ جاپان ایران میں مثبت کردار ادا کرے گا اور ایرانی بینکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔

جیٹرو کا کہنا تھا کہ جاپان تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، ایران کے ساتھ تجارت کے شعبے میں بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی جاپانی کمپنیاں پہلے ہی ایرانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی کررہی ہیں، مزید جاپانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ بھارت اور چین کے بعد جاپان کے دورے پرہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری