مسلم لیگ(ن) رہنما طلال چوہدری:

مخالفین کے پاس الزامات ہیں، ثبوت نہیں

خبر کا کوڈ: 1260661 خدمت: پاکستان
طلال چوھدری

پاکستان مسلم لیگ(ن)لیگ کے رہنما نے کہا ہے کہ عمران خان کے سہارے چھن گئے اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں، تمام مخالفین کے پاس الزامات ہیں ثبوت نہیں، اخباری تراشوں سے کیس نہیں لڑاجاتا، وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئی کے لگائے الزامات سے مکمل کلیئرہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق،  پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے سہارے چھن گئے اور اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے، مخالفین کے پاس الزامات ہیں ثبوت نہیں کیونکہ اخباری تراشوں سے کیس نہیں لڑاجاتا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر کے دوران عمران خان کوخاصی ٹھنڈ پڑنے والی ہے، عمران خان کا ہمیشہ کا سہارا لاک ڈان اور دھرنا چھن گیا ہے، اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کبھی وکلا تبدیل کرتے ہیں، 2006 سے پہلے فلیٹ کی ملکیت کے الزامات پر کوئی ثبوت نہیں دیے گئے، منی لانڈرنگ، کرپشن، کک بیک کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، نوازشریف کے مینڈیٹ پر الزام لگا تو کلین چٹ سپریم کورٹ سے ملی جب کہ نواز شریف واحد وزیراعظم ہوں گے جنہیں ذاتی الزامات پر سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملیگی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئی کے لگائے الزامات سے مکمل کلیئرہوں گے، حکومت کو وہاں سے کلین چٹ ملے گی اور تحریک انصاف کوبھی عدالت کافیصلہ خوش دلی سے قبول کرناچاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام کرپشن کا تھا لیکن ابھی تک کچھ ثابت نہیں کیا گیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری