کفریا اور فوعہ پر داعش کے خوفناک حملے + تصاویر


کفریا اور فوعہ پر داعش کے خوفناک حملے + تصاویر

ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ شکست سے دوچار درندہ صفت دواعش نے شمالی ادلب کے مضافاتی علاقوں کفریا اور فوعہ پر دسیوں مارٹر گولے اور میزائل داغے ہیں جس سے علاقے کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی جنگی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ درندہ صفت داعشی دہشت گردوں نے اپنا غصہ عام شہریوں پر نکالنا شروع کردیا ہے اور متعدد میزائل اور مارٹر گولوں سے شمالی حلب کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے کئی شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دہشت گردوں کے حملے میں ''مطیع محمد''، ''سامی حمید'' اور ایک 15 سالہ لڑکی جام شہادت نوش کرگئے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ رات کو داعشی درندوں نے کفریا اور فوعہ پر 200 سے زائد مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں کئی نہتے شہری خاک وخون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
دہشت گردوں کے حملوں میں کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  آل سعود اور حکومت قطر کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ النصرہ نے کفریا اور فوعہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور آئے دن ان علاقوں پر مارٹرگولے داغے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ سنیکڑوں داعشی درندہ صفت دہشت گرد اب شامی فوج کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں اور اہل خانہ کے ہمراہ حلب کے مضافاتی علاقوں سے فرار کر گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری