ایرانی کرنسی ریال سے تومان میں تبدیل کردی گئی


ایرانی کرنسی ریال سے تومان میں تبدیل کردی گئی

حکومتی کابینہ نے باقاعدہ طورپر ریال کو تومان میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج بدھ کو صدر حسن روحانی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں باقاعدہ طور پر ایرانی کرنسی کو ریال سے تومان میں تبدیل کرنے کی منظور دے دی گئی ہے۔
ایرانی کرنسی کی ریال سے تومان میں تبدیلی سے زائرین امام رضا علیہ السلام کی ایرانی کرنسی کے متعلق پریشانیاں بھی دور ہونگی۔

واضح رہے کہ 10 ریال سے ایک تومان بنتا ہے اور آج کے بعد رسمی طور پر ایرانی کرنسی کو تومان میں ہی حساب کتاب کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے پہلے ایرانی کرنسی نوٹوں پر ریال لکھا ہوتا تھا اور عام مارکٹ میں لوگ تومان بولا کرتے ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری