طالبان حملے میں 8 افغان پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی


طالبان حملے میں 8 افغان پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی

طالبان نے افغان پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ جنوبی افغانستان میں طالبان نے پولیس اسٹیشن کو بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ قندھار کے گورنر حاجی عبدالغنی کا کہنا ہے کہ طالبان کے تازہ ترین حملے میں 5 افغان پولیس جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قندھار کے قریب شاہ ولی کوٹ  میں طالبان نے سیکورٹی فورسز کے ایک اسٹیشن پر حملہ کر دیا جس  کے نتیجے میں افغان پولیس کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

یاد رہے کہ قندھار گورنر کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ طالبان کے حملوں میں اب تک کئی افغان پولیس مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل طالبان نے قندھار کے جنوبی شہر ''غورک'' میں  حملہ کرکے 8 افغان پولیس اہلکاروں کو جان سے مار دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری