تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے گاڑی الٹنے سے زخمی


تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے گاڑی الٹنے سے زخمی

تھل کے نزدیکی علاقہ اوبھل میں تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، تھل کے نزدیکی علاقہ اوبھل میں تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی الٹنے کے نتیجے میں محمد بن ابو فہد، محمد بن خطیب زخمی ہو گئے جنہیں آر ایچ سی حیدرآباد تھل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ قطری شہزادے تلور کا شکار کھیلنے کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری