مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اور دن بدن بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی بڑھتی ہی جارہی ہے اوراب بھارتی فورسز نے 4 نوجوان کشمیریوں کوبھی سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اور دن بدن بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی بڑھتی ہی جارہی ہے اوراب بھارتی فورسز نے 4 نوجوان کشمیریوں کوبھی سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں اروانی کے علاقے میں مظاہرین کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف پرامن مظاہرہ جاری تھا کہ فورسزنے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کردی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

نوجوانوں کی شہادت کی خبر سن کر مختلف علاقوں میں لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پرنکل آئے اورپاکستان کے حق جب کہ بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر قابض فوج نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھی لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک اورنوجوان شہری نے جام شہادت نوش کیا۔ بھارتی فوج نے نا صرف مظاہرے میں شامل کشمیریوں کو بلکہ صحافیوں کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شہید ہونے والے  نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نمازجنازہ کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے حریت رہنما مختار احمد کو گرفتار کرکے اسلام آباد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈربرہان مظفروانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاج کو فوجی طاقت کے ذریعے مسلسل کچلا جارہا ہے جب کہ بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہرآنے والے دن کے ساتھ زورپکڑتا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری