متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں اتحاد امت سیمینار کا انعقاد


متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں اتحاد امت سیمینار کا انعقاد

متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر سرفراز نقوی کی سربراہی میں رکن تنظیموں کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں تمام طلباء تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کر کے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں اتحاد امت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر سرفراز نقوی کی سربراہی میں رکن تنظیموں کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں تمام طلباء تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

جیو اردو کے مطابق، اجلاس میں طے پایا کہ متحدہ طلباء محاذ 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت مناتے ہوئے ملک بھر میں سیمینارز منعقد کرے گی، جس میں تمام مکاتب فکر کے زعما کو دعوت دی جائے گی اور اتحاد امت کے حوالے سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

شرکاء اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

اجلاس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے لاہور میں جبکہ پشاور میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، المحمدیہ اسٹوڈنٹس فیصل آباد میں اور ایم ایس ایم گلگت میں اتحاد امت سیمینار منعقد کریں گی جس میں شیعہ سنی علماء کرام اور طلباء تنظیموں کے رہنماء شریک ہونگے۔

اجلاس میں پی ایس ایف کے بلاول چوہان، جمیعت طلباء اسلام کے غازی الدین، زین العابدین المحمدیہ اسٹوڈنٹس سے حنظلہ عماد، آئی ایس او کے مرکزی صدر سرفراز نقوی اور احسن نقوی نے شرکت کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری