خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سوزان رائس


خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سوزان رائس

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں طارق فاطمی نے بھارتی افواج کی جانب سے سرحدوں پر کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔

مشیر خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کی مسلسل فائرنگ سے بےگناہ لوگ شہید ہو رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

امریکا کی مشیر برائے قومی سلامتی سوزان رائس نے ایل او سی پر کشیدہ صورت حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے تعلقات بحال ہوں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری