چین کی جانب سے 2 بحری جہاز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حوالے


چین کی جانب سے 2 بحری جہاز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حوالے

چین نے 2 بحری جہاز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حوالے کر دئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جہاز حوالے کرنے کی تقریب چین کے شہر گوانگ میں منعقد ہوئی۔

سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈی جی پی ایم ایس اے جمیل اختر سمیت سویلین اور فوجی افسران بھی تقریب میں شامل تھے۔

سیکرٹری دفاع کے مطابق، نئے بحری جہاز ہنگول اور بسول کی پی ایم ایس اے کے بحری بیڑے میں اضافہ خوش آئند ہے۔

ضمیر الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ سمندر میں قانون نافذ کرنے کیلئے PMSA کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے اس موقع پر کہا کہ نئے بحری جہاز سی پیک کی سیکورٹی کیلئے گوادر پر تعینات ہونگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری