ایران کے جنوب مشرق میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا آغاز


ایران کے جنوب مشرق میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا آغاز

آج سے ایرانی بری فوج نے بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج نے محمد رسول اللہ 4 نامی جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج نے جنوب مشرق کے علاقوں میں یامحمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعرے کے ساتھ وسیع پیمانے پر جنگی مشقوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

اسلامی جمہوری ایران کے عسکری ذرائع کا کہناہےکہ ان فوجی مشقوں کا مقصد جنگی صلاحیتوں کوبہتربنانا اورممکنہ جارحیت کےخلاف ملک کی حفاظت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوب مشرق میں 220 مربع کلو میٹر سے زائد علاقے میں جنگی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے جوان ان مشقوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری