تدمرکے مضافات میں روسی حملے 300 داعشی دہشت گرد ہلاک


تدمرکے مضافات میں روسی حملے 300 داعشی دہشت گرد ہلاک

روسی وزارت دفاع نے تدمر کے مضافات میں 300 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے تدمر شہر کے مضافات میں داعشی ٹھکانوں پر 64 بار حملے کئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 300 داعشی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ تدمر کے بعض علاقوں پر داعش نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔

داعش کے تدمر شہر میں داخلے کے فوری بعد شامی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا اور دہشت گردوں نے مضافاتی علاقوں میں جاکر پوزیشنیں سبنھال لی تھیں۔

واضح رہے شامی فوج نے تدمر شہر کو مارچ کے مہینے میں دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری