قاہرہ میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق/ تصویری رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1264508 خدمت: دنیا
انفجار قاهره

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک چرچ کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الاھرام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری وزارت صحت کے مطابق، قاہرہ میں واقع ایک چرچ کے قریب بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ قاہرہ کے علاقے عباسیہ میں واقع  قبطیوں کے چرچ پر ہوا ہے۔

العربیہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں چند دنوں کے اندر ہونے والا یہ تیسرا دھماکہ ہے۔

جمعہ کے دن ہونے والے ایک زوردار دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت تین عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایک اور دھماکہ الشیخ انٹرنیشنل روڈ پر ہوا تھا جس میں ایک عام شہری اور تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

    تازہ ترین خبریں