اسوہ رسول(ص) تعلیم و تربیت کے رہنما اصول ہے


اسوہ رسول(ص) تعلیم و تربیت کے رہنما اصول ہے

جشن عید میلادالنبی اور جلسہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ایک عظیم الشان میلاد بمقام محفل مرتضی میں منعقد ہوا جس میں شیعہ، سنی، اسماعیلی، اور بوہری برادری سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور نعت خوانوں نے شرکت کرکے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، جشن عید میلادالنبی اور جلسہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ایک عظیم الشان میلاد محفل مرتضیٰ میں منعقد ہوا جس میں  شیعہ، سنی، اسماعیلی، اور بوہری برادری سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور نعت خوانوں نے شرکت کرکے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ربط کیے بغیر کوئی بھی تعلیم بے سود ہے۔

اس موقع پر اسماعیلی اسکالر کریم خان نے اپنے خطاب میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس زمانے کے خوف کو امید میں جبکہ نفرت کو بھائی چارے میں بدل دی۔

مولانا غلام رضا روحانی نے کہا کہ اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں کا حال یہ ہے کہ جہاں پر بچوں کو معلومات تو دی جاتی ہے لیکن تربیت کی طرف توجہ بالکل بھی نہیں دی جا رہی ہے لہذا تربیت کی اشد ضرورت ہے ۔

اہل سنت عالم دین مولانا اکبر درس نے کہا کہ اس موقع پر امت مسلمہ کو یک صف ہوئے بغیر کسی بھی میدان میں ترقی ممکن نہیں ہے۔

بوہری برادری کے اسکالر جناب فدا علی نے کہا کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قول سے پہلے اپنے کردار وعمل کے ذریعے لوگوں کے درمیان ایسا انقلاب لایا کہ اس زمانے کے جاہل لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رسول مانے یا نہیں، لیکن آپ کو صادق اور امین کے نام سے ضرور یاد کرتے رہے۔

آخر میں  اس پروگرام کا اختتام عالمی شہرت یافتہ نعت خواں جناب قاری وحید ظفر قاسمی کے پرسوز درود شریف اور نعت سے ہوا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری