تہران میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے دفتر اور بھارتی بینک کھولنے کا امکان


تہران میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے دفتر اور بھارتی بینک کھولنے کا امکان

چیئرمین کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نے ایران اور بحارت کے درمیان تعاون میں پابندیوں اور اسٹرکچرل رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تہران میں اس کنفیڈریشن کے دفتر اور انڈین بینک کی تاسیس کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، چیئرمین کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نوشاد فوربس نے مستقبل میں ایران و ہند کے روابط کے بارے میں کہا: ایران اور ہندوستان کے روابط نہایت پرانے اور نزدیک ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک میں مواقع پائے جاتے ہیں کیونکہ زیادہ تر شعبے ایسے ہیں جن میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون سے کافی پیشرفت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہزاروں کمپنیوں کو ایران میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

فوربس نے کہا: اسی طرح ایرانی کمپنیوں کو بھی ہندوستان میں مواقع موجود ہیں۔ ہمیں ایران کو صرف تیل کے ایک عظیم منبع کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ ایران ٹیکنالوجی اور صنعتوں کا ایسا ذریعہ ہو سکتا جوحالیہ برسوں کے دوران زبردست ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے ایران و ہند کے مشترکہ کمپنیوں کی تشکیل کی تجویز دیتے ہوئے کہا: بہترین ترقی کا ایک راستہ یہ ہے کہ دونوں ممالک کی کمپنیاں باہمی سرمایہ کاری سے مشترکہ کمپنیاں تشکیل دیں مثال کے طور پر؛ ایک ایرانی کمپنی ایک انڈین کمپنی کے ساتھ کسی خاص شعبے بالخصوص جدید ٹیکنالوجی میں شراکت کریں۔

چیئرمین کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نے اس کنفیڈریشن کے تہران میں دفتر کھولنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی خبر دی اور کہا: یہ دفتر دونوں ممالک کی ترقی اور تعلقات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں موجود رکاوٹوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا: فی الحال دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور برآمدات موجود ہیں تاہم کافی رکاوٹیں بھی ہیں جن کا مشاہدہ کرنے کے بعد ختم کرنا لازمی ہے۔

فوربس نے تہران میں ایک ہندوستانی بینک کے کھولنے کی بھی خبر دی اور اس کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر تہران میں بھارتی بینک کھولا گیا تو دونوں ممالک کے درمیان روابط میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری