موصل میں اب بھی 5000 داعشی دہشت گرد موجود ہیں، امریکی فوجی کمانڈر کا دعویٰ


موصل میں اب بھی 5000 داعشی دہشت گرد موجود ہیں، امریکی فوجی کمانڈر کا دعویٰ

داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اب بھی موصل میں 3 سے 5 ہزار داعشی دہشت گرد موجود ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پینٹاگون کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں اب بھی داعش کے تین سے پانچ ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کمانڈر ٹاؤن سینڈ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کے ہمراہ عراق کے دورے پر ہیں۔

امریکی کمانڈر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصل میں دو ہزار سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں اور اب بھی اس شہر میں تین سے پانچ ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔

ٹاؤن سینڈ نے پہلے بھی تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے مزید دو مہینے کا عرصہ درکار ہے۔

امریکی کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعش کو موصل میں شکست دینے کے بعد بھی یہ ٹولہ عراقی قوم کے لئے بدستور ایک بڑا خطرہ بن کر رہے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ کی سربراہی میں 2014 سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف نام نہاد فضائی کارروائی کی جاتی رہی ہے۔

امریکی فوج کے اتحادی اب بھی داعش کے خلاف عراقی فوج کی مدد کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے کہ ان کی توسط سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری