فلائی دبئی کی پاکستان جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار/ مسافر پریشان

خبر کا کوڈ: 1265672 خدمت: پاکستان
دبئی ایئرپورٹ

ایران سے دبئی اور پھر پاکستان جانے والی فلائی دبئی کی پروازیں جن میں کثیر تعداد زائرین ایران و عراق پر مشتمل ہے، پچھلے 12 گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، فلائی دبئی کی پاکستان جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران سے روانہ ہونے والی پروازیں FZ 324 اور FZ 343 گزشتہ بارہ گھنٹے سے تاخیر کے شکار ہیں۔

واضح رہے کہ مہنگا ترین ایئرپورٹ ہونے کے باعث زائرین اشیائے خورد و نوش تک خریدنے سے قاصر ہیں۔

فلا ئٹس کے مسافر گزشتہ رات سے نہایت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں اوردبئی ایئرپورٹ پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان پروازوں میں مسافروں کی کثیر تعداد زائرین پر مشتمل ہے۔

فلائی دبئی کے عملے سے رابطہ کرنے پر موسم کی خرابی کو تاخیر کا سبب بتایا گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں