کوہستان ہربن کے مقام پر چلاس اور کوہستان کے عوام کے مابین سرحدی تنازعے پر تصادم


کوہستان ہربن کے مقام پر چلاس اور کوہستان کے عوام کے مابین سرحدی تنازعے پر تصادم

کوہستان ہربن کے مقام پر چلاس اور کوہستان کے عوام کے مابین سرحدی تنازعے پر تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کے چار جوانوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کوہستان ہربن کے مقام پر چلاس اور کوہستان کے عوام کے مابین سرحدی تنازعے پر تصادم میں پولیس کے چار جوانوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چلاس پہنچا دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

سرحدی تنازعے پر اس سے قبل سال 2013 میں بھی چلاس اور کوہستان کے عوام کے مابین خونریز تصادم کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

گلگت بلتستان انتظامیہ کی مداخلت سے فریقین نے سیز فائر کیا تھا لیکن تاحال حد بندی کا کوئی قابل قبول حل نہ نکلنے کی صورت میں فریقین ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوگئے ہیں۔

دونوں جانب نوجوان جتھے جدید اسلحے سے لیس ہیں اور حکومت نے خونی تصادم سے بچانے کیلئے گلگت سے ریزرو فورسز چلاس کی جانب روانہ کی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری