چین: بھارت کا این سی جی میں شمولیت اور مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلوانے پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی


چین: بھارت کا این سی جی میں شمولیت اور مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلوانے پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ کے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور بھارت کا نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، چین نے بھارت کی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے اور نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ان دونوں معاملات پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔

 چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں معاملات پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چین نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دوٹوک جواب دے چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری