موصل آپریشن بہت جلد مکمل کیا جائے گا، العبادی


موصل آپریشن بہت جلد مکمل کیا جائے گا، العبادی

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے فوجی کمانڈروں سے کی جانے والی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ موصل کو بہت جلد تکفیری دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المسلمہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے صوبہ نینوا کے فوجی کمانڈروں سے موصل آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ عنقریب موصل میں فوجی آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور موصل مکمل طور پر آزاد ہوگا۔

عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موصل کو ہم بہت جلد آزاد کراچکے ہوتے لیکن شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کی خاطر آپریشن کو نہایت ہوشیاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔

العبادی نے عراقی فوج کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر حراج تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری