حلب میں 375 دہشت گردوں نے اپنے ہتھیار شامی فوج کے حوالے کر دیے


حلب میں 375 دہشت گردوں نے اپنے ہتھیار شامی فوج کے حوالے کر دیے

حلب شہر مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے اور سینکڑوں تکفیری دہشت گردوں نے تسلیم ہوکرہتھیار شامی فوج کے حوالے کردیے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الوطن نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مرکز کا کہنا ہے کہ حلب شہر میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان سنگین جھڑپوں کی وجہ سے پچھلے دو دونوں کےدوران 8 ہزار سے زائد شہریوں نے نقل مکانی کی ہے۔

جنگ بندی کے نگران ادارہ حمیمیم نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں میں 4 ہزار بچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حلب شہر کو کلئیر کرنے کے بعد شہریوں کو دوبارہ اپنے مکانات میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

حلب شہر میں موجود سینکڑوں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو شامی فوج کے حوالے کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 375 تکفیریوں نے خطرناک قسم کے اسحلے کو شامی فوج کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حلب شہر اب مکمل طور پر آزاد ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اس شہر میں سالوں بعد جشن کا سما دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری