مشرقی حلب پر شامی حکومت کا تسلط مضبوط


مشرقی حلب پر شامی حکومت کا تسلط مضبوط

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے مشرقی حلب میں جنگ کے خاتمے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ شامی حکومت نے اس علاقے پر اپنا تسلط مضبوط کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رویٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی حلب میں جنگ بندی کے بعد، مسلح مخالفین اس شہر سے آج (منگل) نکلنے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان مخالفین کا حلب سے انخلاء بشار اسد کی جیت کے طور پر مانا جائے گا۔

ترک حکومت کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مشرقی حلب میں جنگ بندی روس اور ترکی کی توسط سے ہوئی ہے اور امریکہ کا اس میں کوئی کردار نہیں رہا ہے۔

حلب جنگ کو ایک بدترین جنگ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ جنگ علاقائی اور عالمی طاقتوں کی جنگ میں تبدیل ہو گئی جو آخرکار شامی فوج، روس، ایران اور حزب اللہ لبنان اتحاد کی فتح پر ختم ہوئی۔

ایسی حالت میں اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویٹالی چورکین نے سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا: گزشتہ چند گھنٹوں میں ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مشرقی حلب میں عسکری سرگرمیاں ختم ہو گئی ہیں۔۔۔ مکمل طور پر ختم۔۔۔ شامی فوج نے مشرقی حلب پر اپنا تسلط مضبوط کرلیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری