سندھ ہائی کورٹ میں پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے کے خلاف درخواست کی سماعت


سندھ ہائی کورٹ میں پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی جو بغیر کسی نتیجے کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سندھ ہائی کورٹ میں  پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی۔

سماعت کے دوران درخواست میں موقف دیا کہ  ترکش اساتذہ اور عملے نے ویزوں کی مدت میں توسیع کی درخواستیں دی تھیں۔

درخواست میں آیا ہے کہ پاک ترک ایک غیر منافع بخش غیر سرکاری تنظیم ہے جس کا ترکی یا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ ملک بدری کے احکامات گیارہ ہزار طلبہ کے لئے نقصان دہ ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ نے جواب جمع نہیں کرایا جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری