سعودی عرب کا بڑی تعداد میں عام شہریوں کا قتل عام/ امریکا نے ہتھیار کی فراہمی روک دی


سعودی عرب کا بڑی تعداد میں عام شہریوں کا قتل عام/ امریکا نے ہتھیار کی فراہمی روک دی

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جس کی وجہ سے اس ملک کو اب ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ نے سعودی عرب کو یمن میں جاری جنگ کیلئے دیے جانے والے ہتھیاروں کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جس کی وجہ سے اب ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی حکومت کا یہ قدم "20 ماہ سے جاری یمن جنگ جس میں 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں"، پر اوباما کے تحفظات کو ظاہر کرتا ہے۔

امریکہ کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومت سنبھالنے سے پہلے واشنگٹن اور ریاض کے باہمی تعلقات میں تناؤ پیدا کرسکتا ہے۔

اوباما انتظامیہ کے اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یمن جنگ کے دوران سعودی عرب کی جانب سے عام آبادی، سکولوں اور ہسپتالوں وغیرہ پر حملوں کی وجہ سے اوباما انتظامیہ کو سخت تشویش ہے جس کی وجہ سے ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری