افغانستان کا گلبدین حکمتیار پر سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ


افغانستان کا گلبدین حکمتیار پر سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

افغان حکومت نے اقوام متحدہ سے گلبدین حکمت یار پر سے پابندیاں ختم کرنے کا باقاعدہ طور پر مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغان سیکورٹی کونسل کے ترجمان تواب غورزنگ نے کہا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمتیار پر سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق باقاعدہ طور پر درخواست دی ہے۔

انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ افغان وزارت کارجہ نے یہ درخواست سیکورٹی کونسل کو باقاعدہ طور پر پیش کی ہے۔

افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے گلبدین حکمت یار اور ان کی جماعت پر سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اسلامی سےافغان حکومت کا دوماہ قبل امن معاہدہ ہوا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری