بھارتی حکام کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کے لئے خطرہ


بھارتی حکام کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کے لئے خطرہ

وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے کام کرنے کو تیار ہے لیکن بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں امن کے لئے خطرہ ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کےلئے بہت سی قربانیاں دیں اور اب بھی امن و استحکام کےلئے کام کرنے کو تیار ہے لیکن دوسری جانب بھارت ناصرف ایٹمی دوڑ میں آگے بڑھنے کی کوشش میں ہے اور ایٹمی آبدوزیں تیار کررہا ہے بلکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس خود کو دفاع کے لئے تیار رکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرکے اس بات کا پیغام دیا کہ ہم علاقائی امن واستحکام کے لئے سنجیدہ ہیں ہمارے اس فیصلے سے ہارٹآف ایشیا کو یرغمال بنانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری