روس اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کے درمیان تاریخ ساز مشاورت


روس اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کے درمیان تاریخ ساز مشاورت

پاکستان اور روس کے مابین پہلی مرتبہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کی حکومتوں کی اعلیٰ سرکاری شخصیات نے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر باضابطہ طور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخ ساز مشاورت تھی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

دونوں ممالک نے اس اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے کئی امور پر بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات بھی زیر غور آئے اور روس اور پاکستان کو علاقائی سطح پر ایک دوسرے سے منسلک کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی ایشوز پر بھی پاکستان اور روس کی اعلیٰ سرکاری شخصیات نے تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگلا مشاورتی اجلاس آئندہ سال ماسکو میں ہوگا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں یلغار کے بعد اور طول تاریخ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ایسی تھی جس کی وجہ سے سوویت یونین سے تعلقات طول تاریخ میں خراب ہی رہے لیکن اب پچھلے ڈیڑھ سال سے ان تعلقات میں گرم جوشی دیکھی جارہی ہے۔

اعلیٰ روسی حکام پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دور میں بھی روس سے بعض اہم سیکورٹی معاملات پر رابطہ کیا گیا تھا۔

روس نے پاکستان کے  ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشن کی مشترکہ مشقیں بھی کی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری