طالبان کے تربیت یافتہ تین دہشت گرد رینجرز سے مقابلے میں ہلاک/ دس رکنی تکفیری گروہ کا ایک دہشت گرد گرفتار


طالبان کے تربیت یافتہ تین دہشت گرد رینجرز سے مقابلے میں ہلاک/ دس رکنی تکفیری گروہ کا ایک دہشت گرد گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ کے جوانوں سے مسلح مقابلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کے سرغنہ نواز علی عرف ملا نے 2011 میں تکفیری دہشت گرد گروہ طالبان کے ساتھ صوبہ بلوچستان کے افغانستان کی سرحد پر واقع علاقے چمن میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان رینجرز سندھ کے جوانوں سے مسلح مقابلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کے سرغنہ نواز علی عرف ملا نے  2011 میں تکفیری دہشت گرد گروہ طالبان کے ساتھ صوبہ بلوچستان کے افغانستان کی سرحد پر واقع علاقے چمن میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔

گذشتہ رات کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں لیاری گینگ وار کے تین دہشت گرد پہلاک ہوئے تھے۔

رینجرز ترجمان نے تسنیم خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ان میں سے نواز کئی عرفیت سے مشہور تھا یعنی جوگا، جمالی، رستم اور ملا۔ وہ ٹارگٹ کلنگ کی 66، دستی بم حملوں کی 11، اور مختلف  ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

اس کا ساتھی جنید ٹارگٹ کلنگ یعنی مخصوص افراد کو ہدف قرار دے کر قتل کرنے کی 11 وارداتوں اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ مصطفی عرف چیمبر ٹارگٹ کلنگ کی 21 وارداتوں میں ملوث تھا۔

یہ گروہ مخالف گینگسٹرز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔ اکثر افراد کو تشدد کرکے قتل کرکے ان کی لاش لیاری ندی میں پھینک دی جاتی تھی۔

اس کے علاوہ ایک اور تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہ کا ٹارگٹ کلر شاہد عرف شاہدو کو گلشن اقبال کے علاقے مبینہ ٹاؤن سے پکڑا گیا ہے۔ اس کا تعلق دس رکنی گروہ سے ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ رمضان میں اس گروہ نے ساڑھے چار لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ یہ گروہ ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کرنے کے لئے درکار اسلحہ خریدنے کے لیے بھتہ وصول کیا کرتے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری