رواں سال یورپ سے 10 ہزار افغان تارکین وطن ملک بدر کردئے گئے


رواں سال یورپ سے 10 ہزار افغان تارکین وطن ملک بدر کردئے گئے

افغانستان کی وزارت براے مہاجرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال یورپ سے 10ہزار افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت مہاجرین کے ترجمان اسلام الدین جرات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے ابتدا سے اب تک یورپی ممالک سے 10 ہزار سے زائد افغان تارکین وطن کابل واپس آئے ہیں۔

انہوں نے جرمنی سے واپس کئے جانے والے مہاجرین کےبارے میں کہا: گزشتہ دنوں کے دوران جرمنی سے 47 افراد کابل واپس پہنچ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، ڈھائی لاکھ سے زیادہ افغان شہریوں نے یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں ہیں۔

جرمن جریدہ اشپیگل نے رپورٹ دی تھی کہ جرمن سے افغان مہاجرین کے 50 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جرمن شہریوں میں افغان مہاجرین کے خلاف جذبات اور سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے تارکین وطن کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

جرمن حکومت نے اپنے شہریوں کے خدشات اور جذبات کے پیش نظر افغان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پایا ہے کہ جن تارکین وطن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں ان کو افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جرمنی کے بڑے بڑے شہروں میں تارکین وطن کے خلاف زبردست مظاہرے کئے جارہے  ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ غیر ملکی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے۔

جرمنی کے تارکین وطن کے وفاقی دفتر کے مطابق شام کے بعد افغان تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد جرمنی میں روزگار کی تلاش میں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں لاکھوں افغان تارکین وطن آباد ہیں اور پاکستانی حکام افغان حکومت سے مہاجرین کی باعزت واپسی میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری