ایران کے خلاف 10 سالہ پابندیوں کی تجدید افسوسناک ہے، روس


ایران کے خلاف 10 سالہ پابندیوں کی تجدید افسوسناک ہے، روس

روسی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے ایران کے خلاف 10 سالہ پابندیوں کی تجدید کو ناقابل قبول اور نہایت افسوسناک قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے انٹرفکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کو قانونی شکل دینے کی بھرپور مذمت کی ہے اور اسے ایک ناقابل معافی فعل قرار دیکر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ناکام ہوجائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

روس کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے ایران کے خلاف 10 سالہ پابندیوں کو قانونی شکل دیکر ایٹمی معاہدے کو شکست سے دوچار کردیا ہے جو ایک ناقابل معافی عمل ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے ایران مخالف 10 سالہ پابندیوں میں توسیع کے بل پر دستخط نہیں کئے تاہم اسے ایک قانون میں تبدل ہونے کی اجازت دی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی سینیٹ نے یکم دسمبر 2016ء کو ایران کے خلاف 10 سالہ پابندیوں سے متعلق بل کو 99 ووٹوں سے منظور کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری