بھارتی فوج کی تازہ بربریت/ اسکول بس پر بھی فائرنگ کردی، ڈرائیور شہید اور 10 بچے زخمی

آزاد کشمیر کے قریب لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج نے اسکول بس پر فائرنگ کرے 10 طالب علموں کو زخمی کردیا جبکہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی فوج کی تازہ بربریت/ اسکول بس پر بھی فائرنگ کردی، ڈرائیور شہید اور 10 بچے زخمی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آزاد کشمیر کے قریب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر پر ہندوستانی فورسز کی اسکول بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 طالب علم زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، کوٹلی ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جاری اشتعال انگیز فائرنگ کی زد میں ایک اسکول بس آئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو کوٹلی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری