"اسوۃ حسنہ پیغمبر اکرم، منشور امنیت" کے عنوان سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد/ تصویری رپورٹ


"اسوۃ حسنہ پیغمبر اکرم، منشور امنیت" کے عنوان سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد/ تصویری رپورٹ

ہفتہ وحدت، انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان پر ہر سال ہر سال میلاد النبی 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہوحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک سیمینار "اسوۃ حسنہ پیغمبر اکرم، منشور امنیت" کے عنوان سے منعقد کیا گیا ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وحدت، انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان پر ہر سال ہر سال میلاد النبی 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہوحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔  اسی سلسلے میں خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک سیمینار  "اسوۃ حسنہ پیغمبر اکرم، منشور امنیت" کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔

اس سیمینار کا اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی ) اور تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔

اس سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور اہم شخصیات کے علاوہ خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرمحمد حسین بنی اسدی قونصل جنرل ایران، لاہور، اکبر برخورداری ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد مرجانی نژاد، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی )کے صدر پیر معصوم شاہ نقوی، مولانا ملک محمد جاوید اکبر ساقی سربراہ تحریک وحدت اسلامی پاکستان، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، انٹر ریلیجن پیس کونسل کے چئیرمین حافط جمال عبد الناصر، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چئیرمین لعل مہدی خان، مولانا علی رضا نقوی ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سید حسن رضا ہمدانی، پیر سید حبیب عرفانی سجادہ نشین دربار وجیہ السیما عرفانی، دیوان عظمت سید محمد چشتی سجادہ نشین دربار حضرت بابا فرید پاک پتن شریف، حضرت خواجہ فرید الدین فخری سجادہ نشین اورنگ آباد ہند، مولانا علی رضا نقوی، پنڈت بھگت لال ہندو رہنما، علامہ رائے مزمل حسین، جماعت اہلحدیث کے سربراہ علامہ عبدالوہاب روپڑی، ممبر پنجاب اسمبلی اور جامعہ علمیہ سراجیہ کی پرنسپل ڈاکٹر نبیرہ عندلیب، پیر سعید احمد صابری، مفتی لیاقت علی صدیقی، پیر زادہ علی احمدصابری، پروفیسر سلمان رفیق، حضرت علامہ اقبال ؒ کے پوتے منیب اقبال، پرفیسر شبیر انجم کے علاوہ اہم شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب کا آغاز ایرانی قاری آقا یکدلہ کی خوبصورت تلاوت کلام پاک اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں مرگوب ھمدانی کی نعت سے ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وحدت اسلامی مسلمانوں کی ایک اہم ترین سیاسی، سماجی اور تاریخی ضرورت اور تمام میدانوں میں ان کی عزت و سربلندی اور کامیابی کی کنجی ہے۔

مسلمانوں کو یہ بات ہرگز فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک بنیادی اقدام مسلمانوں کے درمیان وحدت و اتحاد اور محبت و بھائی چارہ قائم کرنا تھا۔

تصاویر ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری