آئی ایس او کے زیر اہتمام سرگودھا میں "لبیک یا رسول اللہ" کانفرنس/ تصویری رپورٹ


آئی ایس او کے زیر اہتمام سرگودھا میں "لبیک یا رسول اللہ" کانفرنس/ تصویری رپورٹ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کے زیراہتمام لبیک یا رسول اللہ ص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں جو ملکر اسلام کا دفاع کرسکتے ہیں۔ تکفیری اس وقت تنہا ہوچکے ہیں، اور ان کی فکر و نظریہ کو پوری امت نے مسترد کر دیا ہے۔

خطاب کرنے والوں میں شیعہ اور سنی علمائے دین علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ ملک نصیر، قاری خلیل احمد یسینی، قاری نصیر احمد سیالوی، سابقہ ایم این اے ندیم افضل چن اور ایم ڈبلیو ایم سرگودھا کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ظفر بخاری شامل تھے۔

آخر میں ڈویژنل صدر جمیل حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائے وحدت سے کانفرنس کا اختتام ہوا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری