بغداد میں کار بم دھماکہ، ایک جاں بحق متعدد زخمی

خبر کا کوڈ: 1271399 خدمت: دنیا
بغداد دھماکہ

مشرقی بغداد کے ایک مصروف علاقے میں کار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

بغداد کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار اتوار کے روز الحبیبیہ کے علاقے میں دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف دہشت گردوں کو جہاں موقع ملتا ہے دھماکے کرتے ہیں اور یوں انتقام لینے پر تلے ہوئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری