روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ

باخبر ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کا ایک ہوائی جہاز 39 افراد کے ہمراہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمہوریہ ساخا کے علاقے سائبیریا میں ایک روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فوجی طیارے میں 39 افراد سوار تھے بظاہر ان میں سے 5 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 32 مسافر اور 7 افراد عملے کے سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کے تین ٹکڑے ہوگئے ہیں، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

روسی ہیلی کاپٹروں کو فوری طور پر امداد پہنچانے کے لئے جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری