صدر گجرات چیمبر آف کامرس شیخ ابرار سعید کی اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات


صدر گجرات چیمبر آف کامرس شیخ ابرار سعید کی اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات

صدر گجرات چیمبر آف کامرس شیخ ابرار سعید نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران انہیں گجرات میں ہونے والے صنعتی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، صدر گجرات چیمبر آف کامرس شیخ ابرار سعید نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔

گجرات چیمبر اینڈ انڈسٹری کے صدر نے ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھانے پر غور کیا۔

انہوں نے برادر دوست ملک کے سفیر کو گجرات دورے کی دعوت دی، جسے ایرانی سفیر نے قبول کر لیا۔

شیخ ابرار سعید نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ گجرات میں فین، فرنیچر، سرامکس اور پوٹری کی صنعیتیں کام کر رہی ہیں اور ہر سال گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے صنعتی نمائش بھی لگائی جاتی ہے۔

انہوں نے صنعتی نمائش دیکھنے کی دعوت بھی دی جسے ایرانی سفیر نے قبول کر لیا۔

ملاقات گزشتہ رات پاک ایران چیمبر آف کامرس کی عمارت میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری