رام اللہ میں ایک فلسطینی جوان شہید


رام اللہ میں ایک فلسطینی جوان شہید

ایک فلسطینی جوان، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرگیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے فرانسوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک فلسطینی جوان شہید ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بیت ریما نامی گاؤں میں فائرنگ کرکے ایک جوان کو شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے فائرنگ کرکے 19 سالہ احمد حازم الریماوی کو شہید کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری