وزیراعظم پاکستان سیاسی، تجارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے بوسنیا روانہ


وزیراعظم پاکستان سیاسی، تجارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے بوسنیا روانہ

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیویدوک کی دعوت پر بوسنیا ہرزیگووینا کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اس ملک کے بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ بوسنیا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ سیاسی، تجارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیویدوک کی دعوت پروسنیا ہرزیگووینا کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان بوسنیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کئے جائیں گے جن میں سیاسی تجارتی اور اقتصادی تعلقات سمیت ثقافتی اور تعلیمی روابط کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کی پریذیڈینسی کے ارکان کے علاوہ پارلیمانی اسمبلی کے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے رہنماﺅں اور ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم بوسنیا ہرزیگووینا کے بزنس فورم سے خطاب کریں گے اور فارن ٹریڈ چیمبر اینڈ فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کی لیڈرشپ سیاسی، تجارتی اور معاشی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریگی۔ وزیرا عظم نوازشریف بوسنیا کی قیادت سے دوطرفہ ددلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر بھی بات چیت کریں گے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری