ترکی میں تمام امریکی قونصل خانے بند کردیے گئے


ترکی میں تمام امریکی قونصل خانے بند کردیے گئے

روسی سفیر کے قتل کے بعد امریکہ نے انقرہ، استنبول، اور اضنہ میں اپنے نمائندہ دفتروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں روسی سفیر کے مبینہ قتل کے بعد انقرہ، استنبول، اور اضنہ میں امریکی قونصل خانوں کو بند کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے قریب گولیاں چلائی گئی ہیں اور ترکی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ امریکی سفارتخانے کی طرف فائر کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیاگیا ہے۔

امریکی حکام نے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کی خاطر اپنے تمام نمائندہ دفتروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے ترکی میں موجود تمام امریکیوں سے محتاط رہنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے سے دور رہنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانہ روسی سفیر کے قتل گاہ کے قریب بتایا جاتا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے ایک اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع ثانوی تک امریکی سفارتخانہ بند رہےگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری