تلور کے شکار کے لئے 51 رکنی وفد کی پاکستان آمد


تلور کے شکار کے لئے 51 رکنی وفد کی پاکستان آمد

پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے قطری شہزادوں کا 51 رکنی وفد سندھ کے شہر سکھر پہنچ گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ تلور کے شکار کیلئے قطری شہزادوں کا وفد سکھر پہنچ گیا جہاں انتظامیہ کی جانب سے انکے لئے ظہرانے کا انتظام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، 51 رکنی قطری وفد خصوصی طیارے سے سکھر ایئرپورٹ پر پہنچا۔

مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں سرکٹ ہاﺅس سکھر لایا گیا جہاں انتظامیہ نے انکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانا دیا۔

یاد رہے کہ قطری شہزادوں کا ایک وفد پہلے ہی تلور کے شکار کیلئے پاکستان میں موجود ہے جو ملک کے مختلف شہروں میں نایاب پرندے کا شکار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی پنجگور میں متحدہ عرب امارت سے شکار کیلیے آنے والے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمیشنر پنجگور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقے میں متحدہ عرب امارت سے شکار کیلیے آنے والے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

حملہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کیا گیا۔

حملہ آوروں نے 2 گاڑیوں پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری