جابر انصاری کی ماسکو اجلاس کے بعد اعلیٰ شامی حکام کے ساتھ ملاقاتیں


جابر انصاری کی ماسکو اجلاس کے بعد اعلیٰ شامی حکام کے ساتھ ملاقاتیں

ایران کے نائب وزیر خارجہ جابر انصاری نے ماسکو میں ہونے والے شام سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے ایک روز بعد اپنے شامی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابر انصاری نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد اور وزیراعظم عماد خمیس سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ماسکو میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے ایک روز بعد شام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔

جابری انصاری شام کے صدر بشار اسد اور وزیر خارجہ ولید معلم سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ شام کے بعد لبنان کا سفر کریں گے جہاں وہ اس ملک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری