بھارت نے 26 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے


بھارت نے 26 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے

انڈین کوسٹ گارڈ نے رن آف کچھ میں پاکستان کے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کی اور 26 پاکستانی ماہی گیروں کو ان کی 5 کشتوں کے ہمراہ ساتھ لے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، انڈین کوسٹ گارڈ نے رن آف کچھ میں پاکستان کے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کی اور 26 پاکستانی ماہی گیروں کو ان کی 5 کشتوں کے ہمراہ ساتھ لے گئے۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے پاکستانی حدود کی مذکورہ خلاف ورزی سر کریک کے مقام پر کی گئی ہے۔

پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کے مطابق مذکورہ واقعہ رواں ہفتے کے آغاز میں اتوار کو پیش آیا اور حراست میں لیے گئے پاکستانی ماہی گیروں کو تفتیش کیلئے ریاست گجرات کی جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

فورم کے مقامی عہدیدار سید گلاب شاہ نے گرفتار ماہی گیروں کا تعلق محمد علی ملاح اور شیر علی سولنگی کے دیہاتوں سے بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیے جانے والے 26 میں سے 4 ماہی گیر کم عمر ہیں۔

خیال رہے کہ حکام نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ٹھٹہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے 50 ماہی گیر پہلے ہی انڈیا کی ریاست گجرات کی متعدد جیلوں میں قید ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری