امریکہ نے حزب اللہ سے متعلق اہم اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا

خبر کا کوڈ: 1275192 خدمت: دنیا
رژه نظامی حزب الله در القصیر

امریکی وزارت خارجہ نے صہیونیوں کا حزب اللہ کی جانب سے امریکی کیریئرز استعمال کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اسرائیلی فوجی عہدیدار کے حزب اللہ کی جانب سے شام میں امریکی کیریئرز استعمال کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا تھا: صہیونیوں نے حزب اللہ کی جانب سے شام میں استعمال ہونے والے کیریئرز کی شناخت کر لی ہے کہ یہ کیریئرز امریکہ کانب سے حزب اللہ لبنان کو دئے گئے۔

اسرائیلی فوجی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے چند ہفتے قبل یہ اطلاعات امریکہ کو منتقل کئے تھے۔

جان کربی نے اس سلسلے میں کہا: امریکی وزارت دفاع نے صہیونیوں کی جانب سے ماہ نومبر میں کئے گئے دعوے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا اور ان کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کیریئرز لبنانی فوج کے نہیں تھے۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جب یہ مسئلہ پہلی مرتبہ اٹھایا گیا تو لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کی جانب سے نمائش کئے گئے کیریئرز کسی بھی صورت لبنانی فوج کا حصہ نہیں تھے۔

جان کربی نے تاکید کی: لبنانی فوج اسلحے کے استعمال کرنے کی شرائط پر پابند ہے اور داعش سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں سے نمٹنے کے لئے ایک بہترین شریک ہو سکتا ہے۔

    تازہ ترین خبریں