عراق کے صوبہ الانبار میں20 داعشی ہلاک

خبر کا کوڈ: 1275596 خدمت: دنیا
جنگنده عراقی

عراقی ذرائع ابلاغ نے صوبہ الانبار میں 20 تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کی فضائی کارروائی میں 20 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی فضائیہ نے الانبار صوبے میں  بیجی ہائی وے قریب  الماحہ نامی علاقے میں کارروائی کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی گولہ بارود سے بھری 5 گاڑیاں، گولہ بارود کی کئی پیٹیاں اور 4 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عراقی فوج کی کارروائی میں 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

    تازہ ترین خبریں