عراقی فوج نے موصل میں خودکش حملے کو ناکام بنادیا


عراقی فوج نے موصل میں خودکش حملے کو ناکام بنادیا

عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل میں کارروائی کرکے ایک بہت بڑی تخریب کاری کو ناکام بنادیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی مسلح افواج کے جوانوں نے موصل میں نہایت خطرناک خودکش حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے مشرقی موصل میں فلسطین محلے میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔

فوجی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، ڈرائیور ٹرک کو محلہ الانتصار میں عراقی فوج کے کیمپ سے ٹکرانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

واضح رہےکہ دو روز قبل داعشی دہشت گردوں نے موصل میں خودکش حملہ کرکے 15 عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کیا تھا۔

دوسری طرف داعشی دہشت گردوں نے عام شہریوں کے انخلاء کے راستوں پر حملہ کرکے 24 افراد کو شہید کردیا ہے۔

داعشی دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور جو لوگ بھاگنے کی کوشش کرتے انہیں فوری طور پر قتل کردیا جاتاہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری